مقبول خبریں
وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا، بیان پر معافی مانگیں : شیری رحمان کا مطالبہ
اسلام آباد شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا ہے، اپنے بیان پر معافی مانگیں۔
سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ حکومت ویڈیو بیان کو ایڈٹ کر کے اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے مجرموں کو خواتین کے خلاف جرم اور جنسی ہراساں کرنے کا عذر فراہم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خواتین کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ کیا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ ملک میں ہر روز 11 زیادتی کے کیس رپورٹ ہوتے ہیں؟ ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 960 بچوں کو زیادتی کا نشانا بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے : پی ٹی آئی کی خواتین رہنماء
ان کا کہنا تھا کہ کیا وزیراعظم کو معلوم ہے کہ پاکستان میں زیادتی کیسز میں سزا کی شرح 3 فیصد سے بھی کم ہے۔ کیا زینب، فاطمہ، فرشتہ اور ہزاروں بچے جن کو حوس کا نشانا بنا کے قتل کیا گیا، ان کے لباس میں غلطی تھی؟
پی پی رہنماء نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں خطرناک بیانیے کی بنیاد رکھ رہے۔ اس طرح کے بیان اور سوچ سے ملک کی آدھی آبادی پر مشتمل خواتین کو منفی پیغام بھیجا گیا ہے۔ وزیراعظم اپنے بیان پر معافی مانگیں۔