جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

غزہ پر اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری جاری، شہید فسلطینیوں کی تعداد 139 تک جا پہنچی

15 مئی, 2021 17:46

غزہ : اسرائیلی حملوں سے شہید فسلطینیوں کی تعداد 139 ہوگئی۔

اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کی امن کی اپیلوں کے باوجود غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ رات کی تاریکی میں صیہونی فوج نے غزہ پر ایک اور حملہ کیا، اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں نومولود بچہ بھی شہید ہوا۔ ہزاروں فلسطینی اقوام متحدہ کے اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور  ہوگئے۔

فلسطینی مجاہدین کے راکٹ حملے میں 9 اسرائیلی ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ مقبوضہ فلسطین اسپتال ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت اپنے لوگوں سے جھوٹ بول رہی ہے۔

فضائی اور میزائل حملوں میں شہید ہونے والے فسلطینیوں کی تعداد 139 ہوگئی، جس میں 39 بچے اور 22 خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا بحرہ روم کے ساحل پر قبضے کا خواب ٹوٹ گیا

حماس کے مطابق مغربی پٹی میں 10 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد قسام بریگیڈ نے مقبوضہ علاقہ بئر السبع پر راکٹ داغے ہیں۔

اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے غزہ کے شمال میں واقع مسجد قلیبو مکمل طور پر شہید ہوگئی ہے اور اس کے اطراف میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے بعد شام سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا۔ شام کی حدود سے اسرائیل پر 3 راکٹ داغے گئے۔

دوسری طرف یافا کے علاقے میں یہودی آبادکاروں نے ایک فلسطینی کے گھر کو آگ لگا دی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top