جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

تمام اسپتالوں میں 10،10 آئی سی یو بیڈز ہیں، آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں : بلوچستان حکومت

28 اپریل, 2021 11:49

کوئٹہ : لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کئی بھی آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں ہے، تمام اسپتالوں میں 10،10 آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کے مطابق بلوچستان میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 11 سو 3 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ 8 سو 27 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔ بے نظیر اسپتال میں آکسیجن کا فیلنگ اسٹیشن ہے، اسپتال اپنی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ مزید ایک اسپتال کی ضرورت کو بھی پورا کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال میں آکسیجن کے تین پلانٹ موجود ہیں جو فعال ہیں، اسپتال میں تمام ضروریات سو فیصد موجود ہیں۔ سول اسپتال میں جن وارڈ میں آکسجن کی سہولت نہیں تھی، ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان میں آکسیجن پلائپ لگائے جارہے ہیں۔ ایک ہفتے تک سول اسپتال کے تمام وارڈز میں آکسیجن کی سہولت موجود ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : دو پڑوسی ملکوں کی کہانی ، ایک میں ویکسین اور دوسرے میں آکسیجن کی کمی

ان کا کہنا تھا کہ بی ایم سی اسپتال میں بھی آکسجن پلانٹ فعال ہے جہاں 120 بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے۔ شیخ زید اسپتال میں سلینڈر کے ذریعے آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیئے برطانیہ کا بہترین آکسجن پلانٹ کا ٹینڈر کر لیا ہے۔ ڈیڑھ ماہ کے اندر یہ پلانٹ فعال کردیا جائے گا۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ اس وقت شیخ زید اسپتال میں 400 آکسیجن سیلنڈر ری فل کرنے کے لئے ٹینکر موجود ہے۔ کیپسول ویکل میں 10 ٹن لکوڈ آکسیجن کراچینسے منگوایا جاتا ہے۔ فلنگ اسٹیشن میں آکسیجن سلینڈر بھرے جاتے ہیں۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ دو نجی کمپنیوں کے عملہ سے شیخ زید میں فلنگ اسٹیشن کے ذریعے آکیسجن بھرنے کی معونت لی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تک بلوچستان میں کئی بھی آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔ تمام اسپتالوں میں 10،10 آئی سی یو بیڈز موجود ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top