جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی: سراج الحق

27 اپریل, 2021 20:48

لاہور: سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں بے روزگاری کی شرح اوپر گئی۔ کسان، مزدور اور تاجر حالات کی وجہ سے پریشان ہیں، اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک کی مجموعی معاشی صورت تشویش کن ہے، 50 فیصد آبادی انتہائی مخدوش حالات میں زندگی گزار رہی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم ملک کو این جی او کی طرح چلانے کی کوشش کر رہے ہیں: سراج الحق

سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں بے روزگاری کی شرح اوپر گئی، لاکھوں نوجوان ڈگریاں اٹھائے نوکریوں کی تلاش میں گھوم رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت اور صنعت کی بہتری کے لیے پالیسیاں تشکیل نہیں دی گئیں، کسان، مزدور اور تاجر حالات کی وجہ سے پریشان ہیں، اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top