مقبول خبریں
کراچی میں پولیس کارروائی، قبر میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد
کراچی : پولیس نے قبر میں خفیہ طور پر چھپایا گیا اسلحہ و بارودی مواد کھود کر برآمد کرلیا۔
کورنگی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر چکرا گوٹھ نورانی قبرستان میں کارروائی کرتے ہوئے قبر میں چھپایا گیا اسلحہ و بارودی مواد برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کسٹمز کی کارروائی، لکپاس اور بلوچستان پنجاب بارڈر پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام
ایس ایس پی کورنگی فیصل عبداللہ کے مطابق اسلحہ اور بارودی مواد ممکنہ طور پر دہشت گردی میں استعمال ہونے والا تھا۔ برآمد اسلحہ میں 3 ہینڈ گرنیڈ، رپیٹر 12 بور، 2 بے بی کلاشن، ایک ٹرپل ٹو رائفل،2 عدد 30 بور، میگیزن اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔