جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

این سی او سی نے وزارت داخلہ کو عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کردی

26 اپریل, 2021 19:54

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے وزارت داخلہ کو عید الفطر پر 7 چھٹیوں کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے 10 سے 16 مئی تک عید کی چھٹیوں کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ عید کی شاپنگ ابھی سے کرلیں، آگے لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، اسد عمر

وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گا جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر پر 6 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top