جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

چھوٹے کسان کی مدد کریں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی: وزیراعظم

26 اپریل, 2021 16:44

ملتان: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹا سا طبقہ عوام کا خون چوس رہا تھا، سابق وزیراعلیٰ نے اربوں روپے تشہیری مہم پر خرچ کیے، چھوٹے کسان کی مدد کریں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔

ملتان میں فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر پورا اعتماد ہے، عثمان بزدار نے جو بھی آج تک کیا وہ سب آپ کے سامنے ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب پر ہر کسی نے تنقید کی اور ہوتی رہتی ہے، افسوس ہے کسی نے عثمان بزدار کی کارکردگی کا جائزہ نہیں لیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کمپین چلتی ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ کی اہلیت نہیں رکھتے، ڈھائی سال کا موازنہ کریں آپ نے کیا کیا اور عثمان نے کیا کیا۔ ڈھائی سال پہلے بالی وڈ کا ایکٹر بوٹ پہن کر کھڑا ہوتا تھا، لندن کے مہنگے علاقوں میں ان لوگوں نے محلات لئے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹا سا طبقہ عوام کا خون چوس رہا تھا، سابق وزیراعلیٰ نے اربوں روپے تشہیری مہم پر خرچ کیے۔ کوشش ہے کہ دسمبر تک پنجاب میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ ہو، امیرترین ملکوں میں بھی یونیورسل ہیلتھ انشورنس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک سے غربت کا خاتمہ میری بڑی کامیابی ہوگی: وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ مجھے وہ آدمی چاہیے تھا جسے چھٹی کیلئے باہر جانا نہ پڑتا ہو، مجھے وہ آدمی چاہیے تھا جس کا پاکستان کیلئے جینا مرنا ہو، چھوٹے کسان کی مدد کریں گے تو ملک میں خوشحالی آئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرانس میں حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی، یہاں ایک جماعت نے مظاہرہ کیا اور کہا کہ فرانسیسی سفیر ملک سے نکالو۔ ہمیں بھی تکلیف ہوتی ہے جب کوئی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کرے، میں نہیں سمجھتا کوئی ایسا مسلمان ہو جو پیارے نبی ﷺسے محبت نہ کرتا ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں توڑ پھوڑ کرنے سے کیا وہ لوگ گستاخی کرنے سے رک جائیں گے، یورپ آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلمانوں کو تکلیف نہیں دے سکتا، تمام مسلم ممالک کے سربراہ متحد ہو کر اس کے خلاف آواز اٹھائیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top