جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے : فردوس عاشق

26 اپریل, 2021 12:02

لاہور : فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ناجائز فائدہ اٹھاکر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایات جاری کردیں۔ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے : عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے اسپتالوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ متعلقہ محکمہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیز سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھاکر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹیں گے۔ عوام خدارا ہوش کے ناخن لیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ اپنی قیمتی زندگیوں کی قدر کریں، عوامی تعاون اشد ضروری ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top