جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پنجاب بھر میں اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ

25 اپریل, 2021 15:50

لاہور: مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کیے گئے ہیں، نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا ہفتے میں 2 دن اسکول بھی نہیں آئیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب کا صوبے کے 25 اضلاع میں اسکولوں کی بندش سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ صوبے بھر کے 25 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، صوبے بھر میں اسکول غیر معینہ مدت کیلئے بند کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں کورونا سے مزید 62 ہلاکتیں

مراد راس کا کہنا تھا کہ نویں سے بارہویں جماعت کے طلبا ہفتے میں 2 دن اسکول بھی نہیں آئیں گے، شرح 5 فیصد سے زیادہ والے اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔ متاثرہ اضلاع میں لاہور، قصور، راولپنڈی، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملتان، پاکپتن، فیصل آباد، چکوال، حافظ آباد، جھنگ، بھکر، خانیوال بھی متاثرہ اضلاع میں شامل ہے۔ ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر شامل ہیں۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ باقی 11 اضلاع میں اسکول ایس او پیز پر بھرپور عملدرآمد کے ساتھ کھلے رہیں گے، اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ مشکل ہے لیکن طلبا و اساتذہ کی خفاظت کیلئے کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top