جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی کا دورہ منسوخ، شہباز شریف آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے : مریم نواز

24 اپریل, 2021 16:35

لاہور : مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کورونا کے مسلسل پھیلاؤ کے باعث کراچی کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔ بعد ازاں لاہور میں میڈیا سے گفتگو انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری کیلئے کراچی کا دورہ منسوخ کیا۔

گزشتہ چند دنوں میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی ہے۔ اس موقع پر سیاسی فائدے کیلئے کراچی کا دورہ مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف سے بات کی۔ کراچی میں ضمنی الیکشن میں انتخابی مہم میں شامل ہونا تھا۔ مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں امن بحال کیا، اچھی تبدیلی لائی۔ میں خود جاکر کراچی کے عوام سے بات کرنا چاہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی بلدیہ ٹاؤن کے رہنے والوں کے مسائل جانتی ہوں۔ بلدیہ ٹاؤن میں سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے۔ این اے 249 کے عوام سے وعدے مفتاح اسماعیل اور نواز شریف پورے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف نے نواز شریف کے بیانیے پر دلیری سے سزا قبول کی : مریم نواز

لیگی نائب صدر نے کہا کہ 2018 میں دھاندلی کرکے شہباز شریف کو ہرایا گیا۔ دھاندلی سے مسلط کردہ لوگوں کی کارکردگی آپ نے دیکھ لی۔ کراچی کے مسائل پر بات کرنی ہے، کسی پر کیچڑ نہیں اچھالنا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بھرپور طریقے سے کھڑی ہے، اجلاس جاری ہیں۔ پی ڈی ایم کی تحریک بہت کامیاب تھی۔ پی ڈی ایم جلسوں کے بعد حکومت سنبھل نہیں سکی۔

انہوں نے کہا کہ ش سے ن نکل سکتی ہے نہ ایسا ہوسکتا ہے۔ شہباز شریف، حمزہ کی اسیری ثبوت ہے کہ وہ نواز شریف کیساتھ کھڑے ہیں۔ شہباز شریف تھوڑی سی آمادگی ظاہر کرتے تو آج وزیراعظم ہوتے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں ووٹ پڑیں گے نواز شریف اور شیر جیتے گا۔ نواز شریف کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے بیرون ملک بھیجنا حکومتی خواہش ہے۔ مجھے پلیٹ میں رکھ کر بھی ٹکٹ دیں گے، پھر بھی نہیں جاؤں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top