جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایک ہفتے تک صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا: فواد چودھری

24 اپریل, 2021 16:48

کراچی: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے تک صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا، مکمل لاک ڈاؤن لگادیں تو تاجروں پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال خراب ہے،

بھارت میں آکسیجن کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے بھارت کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ مشکل وقت میں پاکستان کے عوام بھارت کے لوگوں کے ساتھ ہیں، ہیلتھ سسٹم بہتر نہ کرتے تو ہماری حالت بھی بھارت جیسی ہوتی،

مودی پر الزام ہے کہ ان کی انتخابی مہم کی وجہ سے کورونا پھیلا ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں دستیاب آکسیجن کا 90فیصد استعمال کیا جارہا ہے، ہمارا نظام آکسیجن سپلائی کے حوالے سے محدود ہے۔ کراچی میں کورونا بڑھ گیا تو اس کے اثرات پورے ملک پر ہوں گے، ہمارے ہاں کورونا بڑھنے کی شرح 11 فیصد پہنچ گئی ہے، باہر سے آکسیجن منگوا بھی لیں لیکن اس کی فراہمی نظام محدود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا سے ایک ہی دن میں ریکارڈ ایک سو ستاون ہلاکتیں

ان کا کہنا تھا کہ79 فیصد آبادی ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کررہی، ایس او پیز پر عملدرآمد میں مدد کیلئے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ کورونا سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، لاہور میں 83 فیصد وینٹی لیٹر گنجائش پر استعمال ہورہے ہیں، 560 وینٹی لیٹر پورے پاکستان میں زیر استعمال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہفتے تک صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرنا پڑے گا، مکمل لاک ڈاؤن لگادیں تو تاجروں پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔ مریم نواز کا دورہ کراچی منسوخ کرنا مثبت پیشرفت ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے ضمنی انتخابات پر الیکشن ایس او پیز بنائیں، کالعدم جماعت کے حوالے سے ہم نے معاملے کو سلجھایا ہے، سیاست میں زیادہ تلخیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top