مقبول خبریں
کوئٹہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، پولیس کی نفری میں اضافہ
کوئٹہ : سرینا ہوٹل میں بم دھماکے کے بعد شہر بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بم دھماکے کے بعد اپنا گشت بڑھا دیا ہے۔ مختلف ہوٹلوں میں بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر افراد کا ڈیٹا چیک کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ حساس عمارتوں اور ریڈ زون میں پولیس اور ایف سی کی نفری بڑھا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ میں غیر قانونی سی این جی اسٹیشن پر چھاپہ، دو افراد گرفتار
ریڈ زون میں رکشوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ بھی جاری ہے۔ زرغون روڈ، جناح روڈ اور ہائی کورٹ سمیت ریڈ زون کے چوراہوں پر ایگل اسکواڈ تعینات ہیں۔