مقبول خبریں
بلائنڈ کرکٹ سیریز؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
سلہٹ: بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
سلہٹ میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا ہدف دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد مشکوک ہوگیا
بدر منیر نے چار چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے، بھارت کی طرف سے اجے ٹیڈی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔