مقبول خبریں
5 ٹھری میرواہ میں روڈ حادثہ، 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق
ٹھری میرواہ : روڈ حادثے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ٹھری میرواہ کے مہران ہائی وے کوٹ لالو کے قریب 2 موٹر سائیکلوں پر اسکول جانے والے بچے مسافر وین سے جا ٹکرائے، جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک بچے کو تشویش ناک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں وین الٹنے سے 2 افراد جاں بحق
پولیس نے مسافر وین کو اپنی تحویل میں لے کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں لواحقین کے حوالے کردیں جائیں گے۔