جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مقبوضہ کشمیر : شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوان شہید

22 مارچ, 2021 15:45

سیری نگر : مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی قابض فوجیوں نے چار کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے ضلع کے علاقے مانی ہال میں جعلی مقابلے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی سروس معطل کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علی گنڈاپور کی مقبوضہ کشمیر میں کشمیری نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت

عوام نے بھارتی دہشت گردی کے خلاف سخت احتجاج کیا اور پاکستان اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top