مقبول خبریں
فائیو جی ٹیکنالوجی کیوں مضر صحت ہے؟ سندھ ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے صحت پر اثرات سے متعلق ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی پر پابندی لگانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی و وفاقی افسران کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سائنس نے زندگیاں بدل دیں، 5 جی ٹیکنالوجی سے انقلاب آئے گا : فواد چوہدری
درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ہمیں بتائیں، ٹیکنالوجی آخر کیوں مضر صحت ہے؟ یہ بتائیں، کن احتیاط کی ضرورت ہے۔