جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور میں جنسی زیادتی کا شکار بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتل اب تک آزاد

08 فروری, 2021 10:20

لاہور : جنسی زیادتی کا شکار بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتل اب تک گرفتار نہ ہوسکے۔

لاہور کے اقبال ٹاؤن میں بارہ سالہ گھریلو ملازمہ کے قاتل 13 روز گزرنے کے بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے ہیں۔ 27 جنوری کو شدید تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والی مصباح پانچ ہزار روپے تنخواہ پر کام کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : 20 سالہ لڑکے کی دس سالہ معصوم بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار

گھر والوں نے مصباح کے والدین کو فون کر کے بلایا اور بتایا کہ بچی کام نہیں کرتی اسے لے جائیں۔ والدین جب بچی سے ملے تو وہ بہت زیادہ زخمی تھی، جس پر فوری اسپتال لیجایا گیا، لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی۔

بچی کو قتل سے پہلے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا، جو میڈیکل رپورٹ میں ثابت ہوگئی۔ والدین کے شدید احتجاج کے بعد اعلیٰ پولیس افسران کی مداخلت پر مقدمہ تو درج ہو گیا، لیکن اب تک کوئی ملزم پکڑا نہیں جا سکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top