جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دیدی

18 جنوری, 2021 16:39

قابض صیہونی ریاست نے مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی اجازت دے دی۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک ہفتے قبل آٹھ سو نئے مکانات تعمیر کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، شدید عالمی دباو کے باوجود اسرائیلی کابینہ نے تعمیرات شروع کرنے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فضائیہ کا شام پر حملہ، 7 شامی فوجی اور 16 جنگجو ہلاک

منصوبے کے آغاز پر اسرائیلی حکومت اور جوبائیڈن ایڈمنسٹریشن میں ٹکراؤ شروع ہوجائے گا، جوبائیڈن فلسطینی میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر کی مخالفت کرچکے ہیں۔

اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے میں تعمیر کی گئی تمام یہودی بستیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top