جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ملائشیاء میں پی آئی اے کا طیارہ لیز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ضبط

15 جنوری, 2021 14:49

اسلام آباد : ملائشیاء ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارہ لیز کی ادائیگی نہ ہونے کے باعث ضبط کرلیا ہے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا بوئنگ 777 طیارہ کوالامپور ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ بی ایم ایچ رجسٹریشن کا حامل بوئنگ طیارہ لیز کمپنی کو ادائیگی نہ ہونے کے باعث روکا گیا۔ قابل ادا رقم کی مالیت مبینہ طور پر 14 ملین ڈالرز ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے ہیڈ آفس کی کراچی سے منتقلی کی تردید، انتظامیہ کا اسٹاک ایکسچینج کو خط

اس حوالے سے لندن میں معاملہ ثالثی کے مراحل میں ہے۔ ثالثی کے باوجود لیز کمپنی نے ملائیشین کی مقامی عدالت سے طیارہ روکے جانے کا حکمنامہ جاری کرایا۔ عدالتی حکم پر طیارے کو ٹیک آف سے قبل روک دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top