جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

2020:دنیا بھر میں پیش آنے والےبڑے واقعات

28 دسمبر, 2020 15:40

سال 2020 آیا اور گزر بھی گیا۔ یہ سال پوری دنیا کے انسانوں کے لئے عجیب ترین سال رہا اور اس کی وجہ عالمی وباء کرونا وائرس تھا۔

اس وائرس نے پوری دنیا کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور ابھی تک لاکھوں لوگ اس و ائرس کا شکار بن چکےہیں اور ہر گزرتا دن یہ وائرس ہزاروں جانیں نگل رہا ہے۔

کئی اقسام کی ویکسین ایجاد ہوگئی ہے مگر دنیا بھر میں اس کی ترسیل کب مکمل ہوگی اس کے بارے میں کچھ بھی کہنا حتی الامکان ہے۔

اس سال بلا شبہ سب سے بڑا حادثہ ، واقعہ اور سانحہ تو عالمی وباء کرونا وائرس تھا۔اس کے علاوہ بھی بہت سے بڑےواقعات پیش آئے جس نے دنیا کی سیاست اور معیشت پر گہرا اثر ڈالا۔

اس سال دنیا میں پیش آنے والے بڑے واقعات مندرجہ ذیل ہیں۔جانیئے اس سال پیش آنے والے واقعات !

 

ایرنی کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل

 

سال 2020 کے آغاز پر 3 جنوری کو امریکا نے عراق میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قافلے پر میزائل حملہ کیا جس میں قاسم سلیمانی جانبر نہ ہوسکے۔

اس حملے میں عراقی فوج کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی جاں بحق ہوئے۔

 

آسڑیلیا کے جنگلات میں آتشزدگی

 

جنوری میں ہی آسٹریلیا کے جنگلوں میں بدترین آتشزدگی کیا واقعہ رونما ہوا جس میں کروڑوں ایکڑ پر پھیلے نباتات اور حیاتیات کو راکھ کردیا۔

محتاظ اندازے کے مطابق اس سانحے میں تقریباً ایک ارب جانور صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔

 

کراچی میں طیارہ حادثہ

 

 

22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی ائیرلائن کی پروازپی کے 8303 ائیرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی۔ جس میں 91 مسافر اور عملے کے 8ارکان سوار تھے۔

اس حادثے میں صرف 2 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ ر ہے۔

 

ٹڈی دل کا حملہ

 

مشرقی افریقی ممالک سمیت متعدد خطوں میں ٹڈی دل کے بڑے حملے ہوئے۔ اس حملےنے بڑی تعداد میں فصلوں کو تباہ کیا۔اس حملے کا اثر پاکستان میں بھی دیکھا گیا ۔

 

بھارت میں فسادات

 

بھارت میں شہریت ایکٹ میں (تر میم ) کے خلاف 23 فروری کو دہلی میں فرقہ وارانہ فسادات شروع ہوئے۔ان ہنگاموں میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

اس خون ریزی میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ۔ بڑے پیمانے پر املاک کو نشانہ بنایاگیا۔

 

امریکہ میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج

 

امر یکہ میں سفید فام پولیس افسر نے جارج فلوئیڈ نامی سیاہ فام شخص کو تشدد کے بعد قتل کر دیا۔ اس واقعے سے قبل پولیس نے گر فتاری پر مزاحمت پر ایک سیام فام کو گولی مار دی تھی۔

نسل پر ستی کی بنیاد پر ان ہلاکتوں کے نتیجے میں امریکا کی مختلف ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور پر تشدد احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوگیا جس نے امریکا کے علاوہ دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا۔

 

ترکی میں زلزلہ

 

مشرقی ترکی میں 24 جنوری کو زلزلے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ۔ یہ 6.7 شدت کا زلزلہ تھا اور اسکے جھٹکے پڑوسی ممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔

 

لبنان میں خوفناک دھماکہ

 

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دو زور دار دھماکوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ۔ اس واقعہ میں سو سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بیروت کی بندرگاہ پر واقع گودام میں کئی سالوں سے دو ہزار 750 ٹن ایمونیم نائٹریٹ موجود تھا جو دھماکوں کی وجہ بنا۔

ان دھماکوں نے پل بھر میں شہر کے بڑے حصہ کو کھنڈر بنا دیاتھا۔

 

تحقیق و پیشکش : جی ٹی وی سوشل میڈیا   

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top