جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وقت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے قیام سو فیصد درست فیصلہ تھا : گورنر خیبر پختونخوا

25 دسمبر, 2020 13:22

پشاور : گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی شکل میں مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا قیام سو فیصد درست فیصلہ تھا۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے بابائے قوم قائد اعظم کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم سب کی بحثیت مسلمان اور پاکستانی قوم اتحاد اور ایمان سب سے بڑی قوت ہے۔ قائد اعظم کے سنہری اصول اتحاد و ایمان اور نظم و ضبط برضغیر کے مسلمانوں کی آزادی بنیادی محرک ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کو سلیکٹڈ نہیں قائداعظم کے نظریات کی پاسداری کرنے والی قیادت کی ضرورت ہے : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہمیں قائد اعظم کے اصولوں کو اپناتے ہوئے ملک پاکستان کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔ اپنی صفوں میں غیرمتزلزل اتفاق و اتحاد درحقیقت قائداعظم محمد علی جناح کو بھرپور خراج عقیدت بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم نے ہندو نظریہ کو برضغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک خطرہ محسوس کیا اور آزاد ریاست کا قیام ضروری سمجھا۔ آج وقت نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی شکل میں مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا قیام سو فیصد درست فیصلہ تھا۔ آج کے دن ہم اپنے قائد محمد علی جناح کے احسان مند اور شکر گزار ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top