جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

خوشی ہے کہ آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں، بہت کم لوگوں کو قائد جتنی مقبولیت ملی : وزیر اعظم

25 دسمبر, 2020 10:40

اسلام آباد : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جدید تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائد جتنی مقبولیت ملی۔

وزیراعظم عمران خان نے یوم قائد پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ قائداعظم کا یوم پیدائش قابل فخر قوم کے وجود میں آنے کا دن تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ ایک آزاد ماحول میں آنکھیں کھولیں۔

یہ بھی پڑھیں : قائد اعظم کا یوم ولادت : چاہتے ہیں کہ ریاست میں تمام شہریوں کو یکساں مواقع مہیاء ہوں : صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے قائداعظم کا ایک وژن تھا۔ اس نظریے کا ترجمہ پاکستان کی شکل میں ہوا۔ بحیثیت قوم قائد اعظم کی سالگرہ سے زیادہ خوشی کا کوئی اور موقع نہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قوم کے نمائندے کی حیثیت سے قائد کا شکریہ اور عقیدت کا اظہار کرتا ہوں۔ جدید تاریخ میں بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہیں قائد جتنی مقبولیت ملی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top