جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پاکستان میں کورونا وائرس مزید 82 افراد کی جان لے گیا

22 دسمبر, 2020 15:12

اسلام آباد : ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی ہے۔ کراچی اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ ایک دن میں 82 افراد کا انتقال ہوگیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس موت بانٹنے لگا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ایس او پیز نظر انداز کرنے کے خوفناک نتائج سامنے آرہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ایک دن میں 82 افراد لقمۂ اجل بن گئے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 261 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح نواسی فیصد ہے اور اب تک متاثر ہونے والے 4 لاکھ 60 ہزار 672 افراد میں سے 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top