جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

پشاور: سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار

18 دسمبر, 2020 11:28

سکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے سے کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ور پولیس نے گزشتہ رات خیبر کے علاقہ سپاہ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں سے کالعدم لشکراسلام کے کمانڈر ذاکر آفریدی سمیت 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3 خودکش جیکٹس برآمد کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے 6 دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے اور ان کی نشان دہی پربڈھ بیر میں بھی کارروائی کی گئی جہاں سے دہشتگردوں کے 8 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکے کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگر گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں نے 25 دسمبر کو پشاور میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید تفتیش کے لیے خفیہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top