جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سستے گھروں کے لیے بینکوں سے تعاون چاہتا ہوں : وزیر اعظم عمران خان

16 دسمبر, 2020 15:42

پشاور : وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ معاشی سرگرمیوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کا اہم کردار ہوتا ہے، سستے گھروں کے لیے بینکوں سے تعاون چاہتا ہوں۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام سے روزگار میں اضافہ ہوگا۔ سیاحت کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ نوجوانوں کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ کمزور پڑجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی طاقت نوجوان ہیں۔ نوجوانوں کے پاس آئیڈیا ہوتا ہے لیکن پیسہ نہیں۔ بدقسمتی سے کسی نے بھی چھوٹی انڈسٹری پر توجہ نہیں دی۔ ماضی میں نوجوانوں کے مسائل پر توجہ نہیں دی گئی۔ کامیابی کی شروعات چھوٹے کام سے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم عمران خان کے 13 ملین ؟

ان کا کہنا تھا کہ دکان سے بڑی صنعت بنتے دیکھا ہے۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کے فروغ کیلئے پرامید ہوں۔ حکومت کو اسمال انڈسٹری پر توجہ دینی چاہیے تھی جو نہیں دی گئی۔ کامیاب جوان ہماری شروعات ہے، بینک کو بھی نوجوانوں کو پیسے دینے کی عادت نہیں تھی۔ بینک رسک سمجھتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی کہاں سے کہاں پہنچ گئے، وہاں کا سسٹم ان کی معاونت کرتا ہے۔ آئی ٹی دنیا میں کامیاب شعبہ ہے۔ سستے گھروں کے لیے بینکوں سے تعاون چاہتا ہوں۔ خیبر پختونخوا میں سیاحت کا کاروبار تیزی سے ترقی کرے گا۔ معاشی سرگرمیوں میں چھوٹے اور درمیانے کاروبار کا اہم کردار ہوتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top