جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

گلگت میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ، 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

07 دسمبر, 2020 15:35

گلگت: انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے 3 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تینوں مجرموں کو سزائے موت سنانے کے ساتھ ساتھ 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے مطابق اجتماعی زیادتی کیس کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل ہوا اور ایک ماہ کی مختصر مدت میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی کی ویڈیو ڈارک ویب پر شیئر کرنیوالے مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تینوں مجرموں نے متاثرہ خاتون کو 7 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

سزا پانے والے تینوں مجرموں کا تعلق بلتستان کے علاقے اروندو شگر سے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top