مقبول خبریں
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق، 331 متاثر
پشاور : خیبر پختونخوا میں کورونا سے مزید 331 افراد متاثر ہوگئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 331 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ 266 افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس : پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے عدالت میں درخواست
صوبے میں اموات کی مجموعی تعداد 13 سو 75 جبکہ متاثرین کی تعداد 47 ہزار 701 تک پہنچ گئی ہے۔ پشاور میں ایک ہی دن میں کورونا کے باعث 4 افراد جاں بحق۔ اب تک شہر میں 654 افراد کورونا کے باعث موت کے منہ میں گئے۔