جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان میں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی پر پی ٹی آئی میں رسہ کشی

27 نومبر, 2020 09:51

گلگت : برف پوش حسین وادی گلگت بلتستان میں شدید ٹھنڈ کے باوجود سیاسی درجہ حرارت  کم نہ ہوسکا۔ وزارت اعلیٰ کے اہم ترین منصب کیلئے سیاسی رسہ کشی کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کے سید امجد علی گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کی واضع اکثریت اور مجلس وحدت المسلمین سے اتحاد کے باوجود وزیر اعلیٰ کے معاملے پر پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیئے کاغذات نامزدگی آج جمع کروائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی میں معاملے پر رسہ کشی کا سلسلہ جاری رہا تو کارروائی میں تعطل پیدا ہونے کا خدشہ موجود ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top