جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات کو شفاف قرار دے دیا

18 نومبر, 2020 19:02

اسلام آباد: غیرسرکاری تنظیم فری اینڈ فیئرالیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق ‏رپورٹ جاری کردی، فافن رپورٹ نے گلگت بلتستان انتخابات کو شفاف قرار دے دیا۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی، فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات پر امن طریقے سے ہوئے، ‎چند پولنگ اسٹیشنز پر بدمزگی کے واقعات رپورٹ ہوئے، رزلٹ کی تیاری شفاف تھی مگر چند پولنگ اسٹیشنز پر امیدواروں کو اندر نہیں جانے دیا ‏گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جی بی انتخابات : آزاد امیدواروں کی اکثریت کا پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا امکان

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے تحفظات دورکرنے کیلئے اقدامات ‏کرے۔

رپورٹ کے مطابق 20 ‎حلقوں کے نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 60 فیصد رہا، 20 ‎حلقوں میں سے 7 میں خواتین کے ووٹ کاسٹ کرنے کا ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا، مردوں کے مقابلے میں خواتیں کا ٹرن آؤٹ کم رہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top