جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان نے جعلی بیانیے اور ٹوپیوں کو یکسر مسترد کر دیا : شہباز گل

17 نومبر, 2020 12:02

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان نے جعلی بیانیے اور ٹوپیوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مجرمہ مریم نے حلیمہ سلطان بننے، کرپشن کو قومی فریضہ بنا کر بیچنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں : گلگت بلتستان کے لیگی امیدوار انجینیئر عبدالواجد کا نتائج تسلیم کرنے سے انکار

سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں ان کا کا مزید کہنا تھا کہ پرچی چئیرمین بلاول نے ٹوپیاں پہننے، پہنانے اور  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ڈیل میں ملی 12 نشستوں کا جعلی منجن بیچنے کی کوشش کی۔

شہباز گل نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے ان کی کرپشن، جعلی بیانیے اور ٹوپیوں کو یکسر مسترد کر دیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top