جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حکومت کا کورونا کے باعث جلسے، جلوسوں پر پابندی اور کاروبار کھلا رکھنے کا فیصلہ

16 نومبر, 2020 17:41

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں جلسے، جلوسوں پر پابندی ہوگی جب کہ شادی ہالز میں ہونے والی تقاریب میں 300 سے زائد افراد شرکت نہیں کرسکیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مساجد، فیکٹریوں اور دکانوں میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا جب کہ اسکولوں کو بند کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ ایک ہفتے بعد ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دس دن میں کورونا کیسز چار گنا اضافہ ہوا، احتیاط نہ کی تو اسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے، خدانخواستہ اس سے بھی کہیں حالات نہ خراب ہوجائيں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وائرس پہلے سے زیادہ خطرناک ہوا ہے، اگر ابھی ہم احتیاط کرگئے تو اسے روک سکتے ہيں۔

انہوں نے کہا کہ وہی وقت آگیا ہے کہ سب نے آنے والے دنوں میں احتیاط کرنی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی معیشت کو بھی بچانا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا کا تجربہ یہ ہے کہ ماسک کے استعمال سے وبا کے پھیلنے کی شرح بہت کم ہوجاتی ہے اس لیے وبا کو پھیلنا تو ہے لیکن ہمیں اس کی رفتار کو کم کرنا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت لاک ڈاؤن کے باعث ابھی تک معاشی بحران سے نہيں نکل پارہا، ہمیں فیکٹریاں اور دکانیں بالکل بند نہيں کرنی لیکن کاروبار میں ایس او پی کی پابندی کرنی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا سارے ملک میں ہم نے بھی اپنے جلسے ختم کردیے اور باقی بھی سب سے یہی کہیں گے، ٹائيگر فورس اپنے موبائل فون سے ہمیں بتائے گی کہ کون ایس او پیز پر عمل نہیں کررہا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top