مقبول خبریں
اظہرعلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل، پانچویں پاکستانی بن گئے
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کرلیے اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں پاکستانی بن گئے۔
اظہر علی نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 151 اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا۔
قبل ازیں محمد یوسف نے 120، یونس خان نے 126، جاوید میانداد نے 133 اور انضمام الحق نے 135 اننگز میں 6 ہزار رنز کا سنگ میل عبورکیا تھا۔
Fifth Pakistan batsman to score 6000 Test runs, congratulations @AzharAli_! #ENGvPAK pic.twitter.com/HrV2nWXYQK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 23, 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 ہزار رنز مکمل ہونے پر اظہر علی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اظہر علی 6 ہزار رنز بنانے والے پانچویں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر بنے، وہ اب تک 80 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ٹ
یسٹ کرکٹ میں اظہر علی کی 16 سینچریز اور 31 ففٹیز ہیں جبکہ ان کی اوسط 41.95 ہے۔