جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

83 سالہ خاتون ہارورڈ یونیورسٹی کی معمر ترین گریجویٹ بن گئیں

14 مئی, 2024 19:31

امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی میں ایک 83 سالہ عمر رسیدہ خاتون نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرکے معمر ترین گریجویٹ بن گئیں۔

83 سالہ میری فاؤلر نے اس سے قبل میپل اسپرنگز بیپٹسٹ بائبل کالج اور سیمینری سے بیچلر کی ڈگری اور دو ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کی تھیں، انہوں نے ابتدائی طور پر نہیں سوچا تھا کہ وہ گریجویشن تک پہنچ جائیں گی۔

فاؤلر نے ڈبلیو جے ایل اے ٹی وی کو بتایا کہ "میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شاید ایک سمسٹر سے آگے بڑھوں گی کیونکہ آخر کار میں 1959 سے اسکول سے باہر تھی۔ "مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ میں معلومات کو برقرار رکھ سکتی ہوں کہ نہیں۔

مزید پڑھیں:کچے یا پکے آم: ماہرین نے آپ کی صحت کیلئے بہترین مشورہ دے دیا

انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ کبھی دیر نہیں ہوتی۔ "میں چاہتی ہوں کہ کہ ہر کوئی یہ محسوس کرے کہ میں 83 سال کی ہوں، جس کا مطلب ہے کہ اگر میں یہ کر سکتی ہوں تو آپ کیوں نہیں؟”

انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیم جاری رکھنے کا فیصلہ کرنے میں ان کے والدین نے ایک بڑی ترغیب دی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘میری والدہ اور والد ایک ایسے دور میں پیدا ہوئے جب ان کے لیے پڑھنا اور لکھنا سیکھنا مشکل تھا۔ ‘ہم نے اپنے والد کو پڑھنا اور لکھنا سکھایا اور ان کے نام پر دستخط کیسے کرنے ہیں تاکہ انھیں یہ ایکس نہ لگانا پڑے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top