جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

64 سال قبل آج کے دن پاکستان نے حدود میں گھسنے پر بھارتی طیارہ مار گرایا تھا

10 اپریل, 2023 11:37

اسلام آباد : ترجمان کے مطابق 10 اپریل 1959 پاک فضائیہ کی تاریخ کا بڑا دن ہے، جب پاکستان نے بھارتی طیارہ مار گرایا تھا۔

64 سال قبل پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کا طیارہ مار گرایا تھا۔ طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی کینبرا پی آر 57 کو فلائٹ لیفٹیننٹ یونس نے 50 ہزار فٹ کی بلندی سے گرایا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعی اخراجات میں اضافے کا امکان، چین کی فوج سے کسی ملک کو خطرہ نہیں ہو گا : ترجمان

1959 میں عید الفطر کے روز بھارتی طیارہ پاکستان میں گھسا۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے طیارے کو فوری مار گرایا۔ بھارتی طیارے کے دونوں پائلٹس کو پاکستانی حدود میں گرفتار کیا گیا۔

بھارتی پائلٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی عید میں مصروف ہوں گے، یہ سوچ کر مشن پلان کیا۔ بھارتی طیارہ مار گرانے پر فلائٹ لیفٹیننٹ یونس کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top