جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

منی لانڈرنگ میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا ہے : شیخ رشید

11 اکتوبر, 2021 15:03

اسلام آباد : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی خبر تاخیر سے ملی، منی لانڈرنگ میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ5  ڈالر ایکس چینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ منی لانڈرنگ میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جعلی ویکسینیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلام خان، انگوراڑ سمیت مزید چار بارڈرز کا اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 91 این جی اوز کو بھی دائرہ اختیار میں لا رہے ہیں۔ کور سروس میں کام کرنے والی این جی اوز سے باز پرس ہوگی۔ مذہب کی بنیاد پر کسی کو نہیں چھیڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کو طالبان کے ساتھ لازمی بات کرنی چاہیئے : وزیراعظم عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایچ 8 میں تدفین کا فیصلہ ان کے خاندان کا تھا۔ وزیراعظم چاہتے تھے کہ ڈاکٹر قدیر کی تدفین فیصل مسجد میں کی جائے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اتوار تھا، دفاتر بند تھے، اس لیے ڈاکٹر عبدالقدیر کے انتقال کی خبر تاخیر سے ملی۔ کم وقت میں تمام انتظامات مکمل کیے۔ تدفین میں کردار ادا کرنے پر وزارت داخلہ اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان حساس ترین دور سے گزر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top