جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلوچستان سے اغوا ہونے والے 4 نوجوان فٹبالرز بازیاب، 2 اب تک لاپتہ

29 ستمبر, 2023 20:08

کوئٹہ: بلوچستان سے اغوا ہونے والے 4 نوجوان فٹبالرز کو بازیاب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں، انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے فٹبالرز بازیاب ہوئے، چاروں فٹبالرز کو باحفاظت بازیاب کراکر ان کے گھروں تک پہنچا دیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ادارے، صوبائی حکومت مزید 2 فٹبالرز کو بھی بازیاب کرانے کیلئے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ 6 نوجوان فٹبالرز 9 ستمبر کو سبی جاتے ہوئے اغوا ہوئے تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top