جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

برازیل میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 36 افراد ہلاک

20 فروری, 2023 12:21

برازیل کی ریاست ساؤ پالو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بڑی تباہی ہوچکی ہے، کئی افراد گھروں سے محروم ہوچکے ہیں، اب تک 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

مرنے والوں میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے کیونکہ امدادی کارکن متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں اور ریاست ساؤ پالو میں الگ تھلگ کمیونٹیز کو دوبارہ جوڑ رہے ہیں۔

برازیل میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب کی صورتحال بن گئی۔ سڑکیں بدستور مسدود ہیں۔ کارنیول کی تقریبات میں شرکت کرنے والے کچھ سیاح پھنس گئے۔ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 50 مکانات مکمل تباہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا کو ترکیہ کی مدد کرنی چاہیے، او آئی سی سے ہنگامی اجلاس کی درخواست کروں گا : وزیر اعظم

ساؤ پالو کی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ خطے میں بارش ایک دن میں 600 ملی میٹر سے تجاوز کر گئی ہے، جو اتنی مختصر مدت میں برازیل میں اب تک کی سب سے زیادہ مقدار میں سے ایک ہے۔

موسم کی پیش گوئیوں سے پتہ چلتا ہے کہ ساؤ پالو کے ساحلی علاقے میں شدید بارشیں جاری رہیں گی، جو ریسکیو ٹیموں کو چیلنج کر رہی ہیں اور مزید اموات کے خدشات کو بڑھا رہی ہیں۔ ساؤ پالو ریاست نے چھ شہروں کے لیے 180 دن کی ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top