جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

چترال پولیس کے جوانوں کی خصوصی مشقیں

30 نومبر, 2018 17:21

پشاور : ڈی پی او چترال نے پولیس اہلکاروں کی 9000 فٹ بلندی پر برف پوش پہاڑوں میں دہشت گردوں سے نمٹنے کی مشقیں کرائیں۔

یہ مشقیں شغور کے علاقے اوریت گول میں ایک اونچی پہاڑی چوٹی پر کرائی گئیں، جہاں کئی غیر ملکی مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے۔ شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانان موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ڈی پی او چترال نے کہا کہ اس طرح کی مشقیں کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کا سبب بنتی اور کارآمد ثابت ہوتی ہیں . ہر ایک غیر ملکی کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے.
چترال پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے.

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top