جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکے کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگر گرفتار

14 دسمبر, 2020 15:33

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج پر بم دھماکے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی لاہور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی بم دھماکوں میں ملوث 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے، گرفتار دہشتگردوں نے 4 دھماکے کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں سے لائیو کیمرہ بھی برآمد ہونے کا انکشاف

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کہ دہشتگرد اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج میں دھماکا کرنا چاہتے تھے، دہشت گردوں نے افغانستان میں رابطوں کا انکشاف کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں کالعدم تنظیم نے دہشتگردوں کو مالی معاونت فراہم کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top