جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیاء کپ 2018: بنگلادیش نے پاکستان کو 37 رنز سے شکست دےدی

27 ستمبر, 2018 00:41

ابو ظہبی: ایشیاء کپ 2018 کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں پاکستان کو 37 رنز سے شکست دے کر بنگلادیش نے فائنل میں جگہ بنالی۔ جمعے کو بھارت کیخلاف میدان میں اترے گا۔

پاکستان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناسکی۔

امام الحق نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آصف علی نے 31 اور شعیب ملک نے 30 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفظر الرحمان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں لیں۔

روبیل حسن، سومیا سرکار اور محموداللہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر بنگلادیشن نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مشفیق الرحیم نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد متھون نے 60 جبکہ محمود اللہ نے 25 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی 2 جبکہ شاداب خان 1 کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top