جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، 24 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شخص کی خودکشی کی کوشش

13 جنوری, 2022 08:58

کراچی : شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ ایک بار پھر بڑھنے لگی ہے، بلدیہ میں 24 سالہ نوجوان کو گولی ماردی گئی، ابراہیم حیدری میں 55 سالہ شخص نے زندگی کا خاتمہ کرنے کی کوشش کی۔

بلدیہ ٹاؤن 24 فرنیچر مارکیٹ کے قریب 24 سالہ جنید نامی نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

مقتول چوبیس مارکیٹ میں کپڑے کی دکان پر کام کرتا تھا اور اسی علاقے کا رہائشی بھی تھا۔ مقتول کو شاہرہ وقاص پر نامعلوم ملزمان نے قریب سے سر میں گولی ماری۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : منشیات فروش گروہ کے دو کارندے گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا موبائل فوں کیش اور سامان موجود ہے، کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی۔ مقتول شادی کی تقریب سے واپس آیا تھا، ایک دوست نے رابطہ کیا۔

مقتول کی تنظیمی وابستگی کے حوالے سے بھی اطلاعت ہیں، جسے ٹارگٹ کرکے مارا گیا، وجوہات معلوم کی جارہیں ہیں۔

دوسری طرف ابراہیم حیدری کی لیبر کالونی کے قریب گھر میں 55 سالہ شخص آدم خان ولد سرور خان نے خود کو گولی مارکر شدید زخمی کردیا۔ زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top