جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیا کپ 2018: پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

23 ستمبر, 2018 16:13

دبئی میں کھیلئے جارہے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ میں پاکستان 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بالرزکےساتھ میدان میں اترےگا۔

سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ پاکستان آج اچھا اسکور کرنے میں کامیاب ہوگا اور 250 سے زیادہ رنز بن سکیں گے۔

اس میچ میں پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ حارث سہیل اور عثمان خان کی جگہ محمد عامر اور شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔

واضح رہےکہ گروپ مرحلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑاتھا۔ سپرفور کے پہلے میچ میں بھارت نے افغانستان کو 7 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیزمقابلےکےبعد شکست دی تھی۔

ایشیاء کپ کا فائنل جمعے کو کھیلا جائےگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top