مقبول خبریں
ایشیا کپ 2018: پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کئے۔
تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے 78 رنز کی زبردست اننگ کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد 44، اوپنر فخر زمان 31 اور آصف علی نے 30 رنز اسکور کئے۔
ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل زکر پرفارمنس نہیں دکھا سکا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔