جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشاء کپ: بھارت نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دےدی

23 ستمبر, 2018 23:26

دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دے کر بھارت نے ایشیاء کپ 2018 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

شکھر دھون نے 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ روہت شرما نے ناقابل شکست 111 رنز اسکور کئے۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 237 رنز اسکور کئے۔

تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک نے 78 رنز کی زبردست اننگ کھیلی۔ کپتان سرفراز احمد 44، اوپنر فخر زمان 31 اور آصف علی نے 30 رنز اسکور کئے۔

ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی قابل زکر پرفارمنس نہیں دکھا سکا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top