مقبول خبریں
ایشیاء کپ: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف
دبئی: ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 174 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.1 اوورز میں 173 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
مہدی حسن 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، رویندرا جڈیجا نے 4 شکار کئے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا نے 29 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بھونیشور کمار اور جسپریت بومرا نے 3، 3 شکار کئے۔