جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

یروشلم کے مقدس مقام مسجد الاقصیٰ میں جھڑپیں، 152 فلسطینی زخمی

15 اپریل, 2022 17:24

یروشلم : حالیہ ہفتوں میں کئی مہلک حملوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ واقعہ اسرائیلی پولیس کے جانب سے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا گیا، جس میں 152 فلسطینی زخمی ہوئے۔

مقدس مقام الاقصیٰ مسجد میں جمعے کی صبح اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ تشدد کو کس چیز نے جنم دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج نے 14 سالہ لڑکے سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اس جگہ کا انتظام سنبھالنے والے اسلامی اوقاف نے کہا کہ صبح کی نماز کے فوراً بعد اسرائیلی پولیس فورس میں داخل ہوئی، جب ہزاروں نمازی مسجد میں موجود تھے۔

آن لائن گردش کرنے والی ویڈیوز میں فلسطینیوں کو پتھر پھینکتے اور پولیس کو آنسو گیس اور اسٹن گرنیڈ فائر کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلسطینی ہلال احمر ایمرجنسی سروس کے مطابق انہوں نے 152 زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا۔ جبکہ جائے وقوعہ پر موجود ایک محافظ کو ربڑ کی گولی سے آنکھ میں گولی لگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top