مقبول خبریں
اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 141 کیسز رپورٹ
اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں مزید 141 افراد ڈینگی سے متاثر ہوگئے۔
ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت بھی ڈینگی سے متاثر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 141 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 61 کیسز کا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں مزید 107 افراد ڈینگی سے متاثر
شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 779 اور دیہی علاقوں میں اب تک ایک ہزار 310 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جو مجموعی تعداد 2 ہزار 89 بنتی ہے۔