جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

لاہور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی ریسرچ گرانٹ میں 100 کا فیصد اضافہ

16 جون, 2022 12:54

لاہور : یو ایچ ایس نے ایم فل، پی ایچ ڈی طلبہ کو تحقیق کی مد میں ملنے والی رقم کو دگنا کر دیا ہے، یونیورسٹی سب سے زیادہ ریسرچ گرانٹ دے رہی ہے۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم فل کیلئے ریسرچ گرانٹ سوا لاکھ سے بڑھا کر ڈھائی لاکھ روپے، پی ایچ ڈی کیلئے ریسرچ گرانٹ پونے 4 لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے سات لاکھ روپے کردی ہے۔ طلبہ کو ریسرچ پیپر شائع کرنے پر ایک سال کی فیس کے برابر اعزازیہ بھی ملے گا۔

فیصلہ پروفیسر جاوید اکرم کی صدارت میں ہونے والے ایم فل / پی ایچ ڈی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : تاریخی اعزاز : پشاور میں گردے کے مریض کی بناء کنٹراسٹ انجیکشن، انجیوپلاسٹی کر دی گئی

وی سی یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ تحقیق اور تخلیق علم ہی یونیورسٹی کا بنیادی کام ہے۔ میڈیکل سائنسز میں تحقیق کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یو ایچ ایس کو ریسرچ میں بہترین کارکردگی پر عالمی رینکنگ ملی۔

انہوں نے کہا کہ واحد میڈیکل یونیورسٹی ہے جو اپنے بجٹ کا 10 فیصد سے زائد ریسرچ پر خرچ کرتی ہے۔ ریسرچ کیلئے آئندہ مالی سال میں 17 کروڑ 60 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top