جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایک اور بھارتی طیارہ گرگیا

08 مارچ, 2019 19:22

بھارتی ریاست راجھستان میں مگ 21 طیارہ گر کر تباہ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا مگ 21 جنگی طیارہ راجستھان کے علاقے بکانر میں مبینہ طور پر پرندہ ٹکرانے سے گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے نے بکانر کے قریب نل ایئر بیس سے اڑان بھری تھی لیکن اڑان بھرنے کے چند ہی لمحوں بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے  بھارت کے دو طیارے لائن آف کنٹرول  کی خلاف ورزی پر مار گرائے تھے۔

ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا تھا۔ بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پاکستانی علاقے میں  گرنے والے جہاز کے  پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا  گیا  گیا تھا، جسے بعد میں جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔

اس سے قبل 19 فروری کو بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے ’سوریا کرن طیارے‘ ایرو انڈیا شو 2019 کی بنگلور میں ریہرسل کررہے تھے کہ اس دوران آپس میں ہوا میں ہی ٹکرا گئے اور ہوائی اڈے پر گر کر تباہ ہوگئے۔

رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے کل چھ جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر مجموعی طور پر تباہ ہوچکے ہیں، جبکہ پائلٹس کا جانی نقصان اس کے علاوہ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top