مقبول خبریں
امریکا کا پاک بھارت کشیدگی ختم کرانے کا دعویٰ
امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کےخاتمے کیلیے اہم کرداراداکیا۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ رابرٹ پلاڈینو نے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاک بھارت وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے ہی دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے کرداراداکیا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کوکشیدگی ختم کرنےکیلئے مزیداقدامات کرنےچاہئیں۔ آئندہ کوئی بھی فوجی کارروائی صورتحال کومزید خراب کرسکتی ہے۔ پاکستان اوربھارت کوبراہ راست روابط پرتوجہ دینی چاہئیے۔